جمعرات، 6 اگست، 2015

شوگر کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے وظیفہ

Sugar Khatam Karne Ki Dua

شوگر کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے وظیفہ

ہر روز تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 80 تا 82 پڑھ کر پانی پر دم کر کے پیا جائے تو انشاءاللہ شوگر جاتی رہے گی ۔
سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 80 تا 82:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رَبِّ أَدْخِلْني‏ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْني‏ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَ اجْعَلْ لي‏ مِنْ لَدُنْكَ سُلْطاناً نَصيراً (80)
وَ قُلْ جاءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْباطِلُ إِنَّ الْباطِلَ كانَ زَهُوقاً (81)
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ ما هُوَ شِفاءٌ وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنينَ وَ لا يَزيدُ الظَّالِمينَ إِلاَّ خَساراً (82)
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
میرے پروردگار مجھے جہاں پہنچا اچھی طرح پہنچا اور مجھے جہاں سے نکال اچھی طرح سے نکال اور مجھے اپنی بارگاہ سے ایک مددگار عطا فرما ۔
کہہ دو کہ حق آگیا اور باطل نیست و نابود ہوا اس میں شک نہیں کہ باطل مٹنے والا ہی تھا ۔
اور ہم قرآن میں وہی نازل کرتے ہیں جو مومنوں کیلئے شفاء اور رحمت ہے نافرمانوں کو گھاٹے کے سوا کچھ بھاتا ہی نہیں ۔ 

حوالہ : کتاب نوائے صالحین صفحہ نمبر321

Tags : dua for diabetes, sugar ki dawa, sugar ki dua, sugar khatam karne ki dua, sugar ki dua in urdu, diabetes in urdu

گرتے بالوں سے بچنے کے لیے وظیفہ

Wazifa For Hair

گرتے بالوں سے بچنے کے لیے وظیفہ

اگر کسی کے سر اور داڑھی کے بال بہت گرتے ہوں تو ہر نماز کے بعد تین سو تیرہ مرتبہ ہاتھوں پر مندرجہ ذیل اسمائے حسنی اول و آخر صلوات کے ساتھ پڑھ کر بالوں میں ہاتھ پھیر لیں تو بال ملائم و لمبے اور گرنے بند ہو جائیں گے ۔
خدا کے اسمائے حسنی یہ ہیں:
اللہ الباری الکبیر

حوالہ : کتاب نوائے صالحین صفحہ نمبر334

Tags : balon ka girna urdu, girte balon ka ilaj,  baal lambe karne ke nuskhe in hindi, balon ka girna, hair ka girna, wazifa for hair, girty balon ka ilaj, girte balon ka ilaj in urdu, hair long karne ka tarika in urdu, hair fall ka ilaj

احتلام نہ ہونے کے لیے وظیفہ

احتلام نہ ہونے کے لیے وظیفہ

احتلام یعنی سونے کی حالت میں منی کا خارج ہونا ۔
احتلام ہونے سے بچنے کے لیے سونے سے پہلے باوضو حالت میں سورہ معارج کو ایک مرتبہ پڑھیں اور سورہ نور لکھ کر تکیہ کے نیچے رکھیں تو احتلام سے محفوظ رہیں گے۔

حوالہ : کتاب نوائے صالحین صفحہ نمبر 329
Ehtelam kya hai in urdu, Ehtelam ki dua, Baar baar ehtelam hona, Dua for nightfall, ehtelam ki dua in urdu, ehtelam se bachne ki dua, ehtelam rokne ki dua,ehtelam na hone ki dua, ehtelam ko rokne ki dua, Dua to stop wet dreams

بدھ، 5 اگست، 2015

دانتوں کے درد سےنجات کے لیےوظیفہ

Dant Dard Ki Dua

دانتوں کے درد سےنجات کے لیےوظیفہ

حضرت امیر المومنین  علی علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ نماز کے بعد سجدہ گاہ کو مس کر کے درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر مندرجہ ذیل دعا پڑھے تو درد جاتا رہے گا ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بسم اللہ والشافی اللہ ولاحول ولاقوۃ الا باللہ العظیم
اللہ کے نام سے اور اللہ شفاء دینے والا ہے اور نہیں کوئی حرکت اور نہ کوئی قوت ما سوائے اللہ بلند مرتبہ و صاحب عظمت کے۔

حوالہ : کتاب نوائے صالحین صفحہ نمبر 328

Tags  : dant dard ki dua, dard ki dua, dant ke dard ki dua, dant k dard ki dua, dard ki dua in quran, daant mein dard ki dua, dua for toothache, dant dard, dua for tooth pain, dant k dard ki dua in urdu
dant dard ki dua, dard ki dua, dant ke dard ki dua, dant k dard ki dua, dard ki dua in quran, daant mein dard ki dua, dua for toothache, dant dard, dua for tooth pain, dant k dard ki dua in urdu

پیر، 3 اگست، 2015

میاں بیوی کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے وظیفہ

میاں بیوی کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے وظیفہ

اگر میا ں بیوی میں اختلاف ہے اور دونوں کی آپس میں محبت نہیں ہے تو سورہ روم کی آیت نمبر 21کو مسلسل تین دن تک 99 مرتبہ کسی میٹھی چیزپر دم کر کے کھائیں تو انشاءاللہ اختلاف دور ہوجائے گا اوردونوں کے درمیان  محبت  پیدا ہوجائے گی ۔
سورہ روم آیت نمبر 21:
وَ مِنْ آياتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْواجاً لِتَسْكُنُوا إِلَيْها وَ جَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً إِنَّ في‏ ذلِكَ لَآياتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (21)
ترجمہ :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے پیدا کیے تمہاری جنس سے جوڑے تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور مہربانی پیدا کی بیشک اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔

حوالہ :کتاب نعیم الاعمال صفحہ نمبر 337 تا 339


mian aur biwi ki mohabbat k liye dua, Miya biwi ke darmiyan mohabbat ki Dua, Shohar Biwi Ki Mohabbat ki Dua, Shohar Biwi Ki Mohabbat ki Dua

اولاد کو فرمانبردار بنانے کےلیے وظیفہ

اولاد کو فرمانبردار بنانے کےلیے وظیفہ

اگر کسی کی اولاد نافرمانبردار ہے ماں باپ کی اطاعت نہیں کررہے اور دین کے راستے سے ہٹے ہوئے ہیں تو سورہ الاحقاف کی آیت نمبر 15 کو روزانہ تین دفعہ پڑھ کر پھونکیں  انشاءاللہ اولاد فرمانبردار ہو جائے گی۔
سورہ الاحقاف آیت نمبر 15
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ربّ اوزعنی ان اشکر نعمتک التی انعمت علی و علی والدی وان اعمل صالحا ترضہ واصلح لی فی ذریتی انی تبت الیک وانی من المسلمین
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اےمیرے رب ! مجھے توفیق دےکہ میں تیری نعمت کا شکر کروں جو تو نے مجھ پر انعام فرمائی اور میرے ماں باپ پر اور یہ کہ میں نیک عمل کروں جسے تو پسند کرے اور میرے لیے اور میری اولاد میں اصلاح کردے بیشک میں نے تیری طرف تیرے حضور توبہ کی اور بیشک میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

aulad ko naik krne k liye dua, Nafarman Aulad Ke liye Dua, Nafarman Aulad Ke liye Dua, nafarman aulad ke liye dua in islam, nafarman aulad ke liye dawa bataye, nafarman aulad ke liye koi dua, 	nafarman aulad ke liye qurani dua

حوالہ :کتاب نعیم الاعمال  صفحہ نمبر 335 تا 337

رزق میں وسعت اور زیادتی کے لیے وظیفہ

رزق میں وسعت اور زیادتی کے لیے وظیفہ

حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر کوئی مندرجہ ذیل دعا بعد از نماز صبح و نماز عشاء تین مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالی اسے اس قدر مال و دولت عطا فرمائے گا کہ اس کی سات پشتیں بھی محتاج نہ ہوں گی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یااللہ یا اللہ یا رب یا رب یا رب یا حی یا قیوم یا ذالجلال والاکرام اسئلک باسمک العظیم الاعظم ان ترزقنی رزقا واسعاحلالا طیبابرحمتک یاارحم الراحمین
ترجمہ:
اے اللہ اے اللہ اے اللہ اے پروردگار اے پروردگار اے پروردگار اے زندہ اے ہمیشہ قائم رہنے والے !اے جلال و بزرگی والے !میں سوال کرتا ہوں تیرے اس اسم کے واسطے سے جو عظیم سے عظیم ہے پس تو مجھے بکثرت رزق حلال و پاکیزہ عطا فرما اپنی رحمت کے ساتھ اے سب سے زیادہ رحم کرنےوالے۔

حوالہ : کتاب نوائے صالحین صفحہ نمبر 344
rizq me izafay ki dua, rizq main izafay ka wazifa, rizq main izafa, rizq mai barkat k lie dua